بلوچستان میں دہشت گردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ، 2 جوان شہید

بلوچستان میں دہشت گردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ، 2 جوان شہید فائل فوٹو بلوچستان میں دہشت گردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ، 2 جوان شہید

بلوچستان میں عید سیکیورٹی پر مامور ایف سی جوانوں پر پیٹرولنگ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے دو جوان شہید ہوئے، یہ حملہ اس وقت ہوا، جب عید سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہل کار معمول کی پیٹرولنگ پر تھے۔

دہشت گردوں نے یہ بزدلانہ کارروائی بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں‌ کی. شہید سپاہیوں میں یار محمد اور مہتاب خان شامل ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی کے مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ آج عید کا دوسرا دن ہے، ایک جانب جہاں قوم تہوار منارہی ہے، فوجی جوان مستعدی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کی نماز فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی اور لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوانوں ساتھ اپنا قیمتی وقت گزارا۔

آرمی چیف نےامن، قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعاکی، اس موقع پر انہوں نے جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔

install suchtv android app on google app store