جام کمال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھالیا

جام کمال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھالیا فائل فوٹو جام کمال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھالیا

جام کمال نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

حلف برادری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جام کمال سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار جام کمال گذشتہ روز 39 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے تھے۔

جام کمال نے 39 ووٹ جبکہ یونس عزیز زہری نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے بھی جام کمال کو ووٹ دیا۔

یاد رہے کہ جام کمال کے دادا میر جام غلام قادر مرحوم ،اور ان کے والد محترم میر جام یوسف مرحوم بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں، ان کا دور امن وامان کے حوالے سے ایک یادگار دور تھا۔

میر جام غلام قادر خان پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے 27اپریل 1973سے 31دسمبر1974تک وزیراعلیٰ بلوچستان رہےجس کے بعد 31دسمبر1975کو گورنر راج نافذ کردیا گیا تھا، آزاد امیدوار میر جام غلام قادر خان دوسری مرتبہ 6اپریل1985سے لیکر 29مئی 1988تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔

 

install suchtv android app on google app store