کوئٹہ میں فائرنگ، بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید

کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید ہو گئے فائل فوٹو کوئٹہ میں فائرنگ سے بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید ہو گئے

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 2 اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پیش آیا۔

واقعے میں زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store