جماعت اسلامی بلوچستان کا کہنا ہے کہ ’گوادر کو حق دو تحریک‘ کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کو کوئٹہ میں اپنے دفتر میں نظربند کردیا گیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کو دھرنے میں شرکت کیلئے چمن روانہ ہونا تھا۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے ترجمان نے مزید کہا کہ جمہوری جدوجہد اور حقوق کے حصول سے روکا نہیں جاسکتا۔
دوسری جانب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کوئٹہ کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کو نظر بند نہیں کیا، جماعت اسلامی کی دفتر پر ایک پولیس اہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات ہے۔