کوئٹہ میں کریکولم اور ٹریننگ ماڈیولز کے حوالے سے پانچ روزہ ٹی او ٹی ٹریننگ کا انعقاد

کوئٹہ میں کریکولم اور ٹریننگ ماڈیولز کے حوالے سے پانچ روزہ ٹی او ٹی ٹریننگ کا انعقاد ہوا فائل فوٹو کوئٹہ میں کریکولم اور ٹریننگ ماڈیولز کے حوالے سے پانچ روزہ ٹی او ٹی ٹریننگ کا انعقاد ہوا

حکومت بلوچستان محکمہ لوکل گورنمنٹ رورل ڈویلپمنٹ، بریس ٹیکنیکل اسسٹنس یورپی یونین کے تعاون اور ڈی اے آئی کی تکنیکی معاونت سے کمیونٹی لیڈ لوکل گورننس پالیسی کریکولم ماڈیولز کے حوالے سے پانچ روزہ ٹی او ٹی ٹریننگ کا انعقاد ھوا جس کا آغاز سیکرٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ نے کیا۔

ٹریننگ کے اختتامی روز شرکاء سے بات کرتے ہوئے بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ سی ایل ایل جی پالیسی میں جوائنٹ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیز بنائی جا رہی ہیں۔ پالیسی کا مقصد سیکشن رورل ڈویلپمنٹ ایکٹ87 کے تحت کمیونٹیز کو بااختیار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ حاصل کرنے والے شرکاء کی ذمہ داری ہے کہ پالیسی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی زمہ داریوں کا تعین کریں۔

پانچ روزہ ٹریننگ میں بلوچستان کے دس اضلاع سے لوکل کمیونٹی  لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ٹریننگ میں سی ایل ایل جی پالیسی سے متعلق مجوزہ کریکولم اور ٹریننگ ماڈیولز کے حوالے سے تفصیلی ٹریننگ آف ٹریننرز فراہم کی گئی۔ 

ٹریننگ میں  سی ایل ایل جی سوشل موبلائزیشن، جوانٹ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان اور سوشل اکنامکس ڈویلپمنٹ کے حوالے سے لیکچرز فراہم کیے گئے۔

install suchtv android app on google app store