بلوچستان میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن شعبان جاری، مزید 2 خارجی ہلاک

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے فائل فوٹو پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے، سکیورٹی فورسز کی مؤثرکارروائیوں کے دوران مزید 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کیخلاف علاقے میں مؤثر کارروائیاں کیں، فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعےخوارج کو نشانہ بنایاجارہاہے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں خارجی دہشتگردوں کوبھاری نقصان کاسامنا کرنا پڑا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی گاڑی کوبھی کامیابی سے نشانہ بنایا، مؤثرکارروائیوں کے دوران مزید 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن شعبان میں ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 85 ہوگئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 123 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا ہے۔

install suchtv android app on google app store