بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بلا تاخیر فیصلہ کن ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سر ڈاکہ واقعہ کے مجرموں کے خلاف اے ایریا پولیس اور بی ایریا لیویز کی حدود سے بالا تر ہوکر کاروائی کا حکم دے دیا۔
کوئٹہ میں لا اینڈ آرڈر سے متعلق اجلاس سے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا سر ڈاکہ واقعہ کے مجرموں کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
بے گناہوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، واضح حکم دیتا ہوں آخری حد تک تعاقب بھی کریں گے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گے۔
میر سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کے واقعات میں ریسپانس میکینزم کو مذید موثر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں واقعہ کا جائزہ لیا گیا اور شہیدوں کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ کی گئی۔