اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں سیکیورٹی اور مفاد عامہ کے اہم معاملات پر غور کیا گیا۔ اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اپیکس کمیٹی نے طے کیا کہ اسمگلنگ میں ملوث ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور ڈرائیورز پر ایف آئی آر درج ہوں گی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان کی کوئی شاہراہ احتجاج کے نام پر بند نہیں ہوگی، ریاست عام آدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔
کمیٹی نےغیر قانونی ترسیلات زر میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے کو موثر کارروائی کی ہدایت کی۔
ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بھتہ خوری کا تدارک کرکے کان مالکان کو سرمایہ کاری و کاروبار کا سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے خلاف کارروائی تیز کی جائے گی، بلوچستان ایپکس کمیٹی نے اہم فیصلہ کر لیا۔
اپیکس کمیٹی نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف ریسپانس میکنزم کو بہتر بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی ریاست کے خلاف کام کرنے نہیں دیں گے۔
این ایچ اے شاہراہیں بنانے میں حیل و حجت یا تاخیر کرے گی تو ہم عوامی مفاد میں خود بنائیں گے، اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بناکر بلوچستان کو پائیدار ترقی اور امن کی راہ پر گامزن کریں گے۔