مستونگ دھماکا: بلوچستان حکومت کا شہدا کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

مستونگ دھماکا فوٹو: ایکس (ٹوئٹر) مستونگ دھماکا

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے، شدید زخمی کو5 لاکھ اور معمولی زخمی کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی سے پڑوسی ملک تانے بانے ملتے ہیں، پہلے بھی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے رہے ہیں، پاکستان کےعوام بالخصوص بلوچستان کے باسی دہشت گردوں کیخلاف کھڑے ہیں، تمام ریاستی طاقت سے دہشت گردی کو شکست دیں گے، ہم ملک کےایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔

نگراں وزیراطلاعت نے مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سانحے کے شدید زخمی کو 5 لاکھ اور معمولی زخمی کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، وفاقی حکومت سے رابطےمیں ہیں تاکہ پیکج کو بڑھایا جا سکے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ سے دہشتگردوں کو فائدہ ہوتا ہے، جس کی روک تھام کیلئےاقدامات کیےجائیں گے، ایرانی تیل کے حوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store