بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

بلوچستان یونیورسٹی فائل فوٹو بلوچستان یونیورسٹی

بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف اکیڈمک اسٹاف کی احتجاجی ریلی ریلی یونیورسٹی سے نکل کر سریاب روڈ پر احتجاج مظاہرے میں تبدیل ہوگیا۔ جہان اساتذہ اور ملازمین نے صوبائی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے ملازمین و اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔ ایک ماہ سے کلاسز کے بائیکاٹ کے باوجود یونیورسٹی مالی بحران پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔

مظاہرین نے کہا ہے بلوچستان یونیورسٹی اس وقت شدید مالی بحران اور بدانتظامی کا شکار ہے، اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔ مظاہرین کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی اس وقت شدید مالی بحران اور بدانتظامی کا شکار ہے۔ 

install suchtv android app on google app store