سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ انتقال کرگئے

میر ظہور حسین کھوسہ فائل فوٹو میر ظہور حسین کھوسہ

سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی اور بلوچستان نیشل پارٹی کے رہنما میر ظہور حسین کھوسہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ميرظہورحسين کھوسہ کافی عرصےسے پھیپھڑں کےکينسر میں مبتلا تھے اورکراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میر ظہور خان کھوسہ کی میت کراچی سے ان کے آبائی علاقے صحبت پورلائی جائے گی جہاں خیر دیں کے علاقےمیں تدفین کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں میر ظہور حسین خان کھوسہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی، اور کراچی کے آغا خان ہسپتال میں ان کا گلے کا آپریشن کیا گیا تھا۔

میر ظہور خان کھوسہ معروف قبائلی شخصیت میر منظور احمد خان کھوسو کے بڑے بھائی سابق صوبائی وزرا میر اظہار خان کھوسو اور میر سلیم خان کھوسہ کے چچا تھے۔

install suchtv android app on google app store