کوئٹہ کے علاقے سرکی کلاں میں ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔