وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جام کمال سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جام کمال سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جام کمال سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی رہائش گاہ آمد، دونوں رہنماؤں نے پارٹی امور، صوبے کی سیاسی صورتحال اور سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان سے ملاقا ت کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر بات چیت کی جبکہ صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور کوئٹہ ترقیاتی پیکیج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبے میں سیلابی صورتحال اورامدادی سرگرمیوں اور لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا بتا تے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ صوبے بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امداد و بحالی کے کام جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store