سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شامل ہو نے کا اعلان

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شامل ہو نے کا اعلان فائل فوٹو سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شامل ہو نے کا اعلان

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی جمیعت علمائے اسلام میں شامل ہو گئے۔

صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ وہ 7 دسمبر کو مولانا فضل الرحمان کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر جلسے کے دوران باضابطہ طور پر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

اسلم رئیسانی نے کہا کہ جب تک سیاسی جماعتیں اپنی سمت کو درست نہیں کرتی حالات بد سے بد تر ہوتے جائیں گے، جمعیت علماء اسلام ایک مضبوط اور منظم سیاسی قوت ہے، اس کے منشور اور کردار کو مد نظر رکھ کر ایک سال قبل ہی اس میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں لانے والے سیاستدان ہیں، جو مسائل سیاستدان حل کرسکتے ہیں وہ بیوروکریٹ یا اسٹیبلشمنٹ حل نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مالی بد انتظامی دور کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store