پاک افغان بارڈر پر باب دوستی کھل گیا، دوطرفہ تجارت بحال

پاک افغان بارڈر پر باب دوستی کھل گیا فائل فوٹو پاک افغان بارڈر پر باب دوستی کھل گیا

صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان بارڈر پربابِ دوستی کھل گیا۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ باب دوستی دوطرفہ تجارت کیلئے 24 گھنٹے کھلارہےگا۔

باب دوستی کھلنے سے دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بھی بحال ہوگئی۔ کسٹم حکام نے بتایا کہ باب دوستی دوطرفہ تجارت کیلئے 24 گھنٹے کھلارہےگا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی سے افغان ٹرانزٹ، پھل سبزیوں کے ٹرک افغانستان میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان اور افغانستان میں پھنسے پاکستانی اور افغان شہریوں کی پیدل آمدورفت بھی شروع ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق باب دوستی سے پیدل آمدورفت صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

اس حوالے سے افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور خان نے کہا ہےکہ ہم افغان پھلوں کے ٹرکوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، متعلقہ افراداپنی توانائیاں عوام، ٹرکوں کی ہموار نقل وحرکت یقینی بنانے میں صرف کریں۔

افغان حکام نے 5 اکتوبر کو باب دوستی ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردی تھی تاہم گزشتہ روز پاک افغان حکام اور ٹریڈ یونینز میں باب دوستی کھولنے پر اتفاق ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store