پاک افغان بارڈر پردہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

پاک افغان بارڈر پردہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 سیکیورٹی اہلکار شہید فائل فوٹو پاک افغان بارڈر پردہشت گردوں کی فائرنگ سے 5 سیکیورٹی اہلکار شہید

پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے پانچ سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

شہدا میں لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیا اللہ، سپاہی ناہید اقبال، سپاہی سمیر اللہ اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ہے جس کے باعث دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت ایسی سرگرمیوں کو روکے گی۔

install suchtv android app on google app store