آرمی چیف کا دورہِ شمالی وزیرستان، پاک فوج کی کارروائیوں پر بریفنگ

آرمی چیف جنرل باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل باجوہ

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میرانشاہ کا دورہ کیا۔ جہاں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا اور پھر شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو پاک، افغان باڈر پر آپریشن پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس دوران بارڈر پر 90 بارودی سرنگیں تلف کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہم دیرپاامن کیلئے پرعزم ہیں اور پاکستان بارڈر کی سیکیورٹی بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کر رہا ہے اور خطے میں امن کو تقویت مل رہی ہے۔ ہمیں چوکنا اور متحد رہنا ہو گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو نکھار رہے ہیں۔ دشمن کے انتشار، افراتفری پھیلانے کے منصوبے ناکام بنائیں گے اور آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

install suchtv android app on google app store