پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ، ایف سی کے 4 جوان شہید اور 6 زخمی

پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ فائل فوٹو پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ

ضلع ژوب کے مانزکئی سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے 4 جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر افغانستان سے دہشت گردوں نے باڑ لگانے والی ایف سی کی ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکار ضلع ژوب کے مانزکئی سیکٹر میں سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، دہشتگردوں نے حملہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مانزاکئی سیکٹر میں ایف سی پوسٹ پر کیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار نورزمان،سپاہی شکیل عباسی،سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شہید ہوگئے، جب کہ فائرنگ سے 6 جوان زخمی بھی ہوئے، جنہیں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store