اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 447 کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد میں کورونا وائرس فائل فوٹو اسلام آباد میں کورونا وائرس

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 447 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا کے 7 ہزار 446 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے مثبت ٹیسٹ آنے کی شرح 6 فیصد رہی جب کہ شہر میں 258 مردوں اور 189 خواتین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سب سے زیادہ 30 کورونا وائرس کے کیسز سیکٹر آئی ایٹ میں سامنے ہیں۔

اس کے علاوہ جی 7 میں 28، باراکہو 25، جی ایٹ 20، جی 9 میں 17 اور جی 6 میں بھی کورونا کے 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store