قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی بہترین غذائیں

  • اپ ڈیٹ:
 روزمرہ کی خوراک فائل فوٹو روزمرہ کی خوراک

ہمارے جسم کا امیون سسٹم یعنی قوت مدافعت ہمیں بیماریوں سے لڑنے کے خلاف مدد فراہم کرتی ہے۔ جن لوگوں کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے ان پر مختلف بیماریاں جلدی حملہ آور ہوجاتی ہیں جبکہ مضبوط قوت مدافعت والے لوگ بیماریوں پر جد قابو پالیتے ہیں۔

یہاں آپ کو کچھ ایسی ہی غذائیں بتائی جارہی ہیں جنہیں اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر کے آپ اپنی قوت مدافعت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

:دہی

دہی میں موجود بیکٹریا آپ کی آنتوں کو بیماریوں سے محفوط رکھ سکتے ہیں۔ روز دہی کھانا آپ کو مختلف بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

:مچھلی

مچھلی اور دیگر سمندری خوراک جیسے جھینگے اور کیکڑے وغیرہ میں زنک پایا جاتا ہے جو جسم کے سفید خلیات کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے اور ایسے پروٹین پیدا کرتا ہے جو بیماریوں سے حفاطت فراہم کرتے ہیں۔

:لہسن

لہسن کا استعمال کم و بیش پوری دنیا میں تمام کھانوں میں کیا جاتا ہے۔ لہسن میں کثیر مقدار میں سلفر پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔

:سبز چائے

سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور امینو ایسڈ آپ کے مدافعتی سیلز کو طاقتور بناتے ہیں۔

:گوبھی

گوبھی میں موجود وٹامن اے، سی اور ای اور اس میں موجود اینٹی آکسائیڈز جسم اور قوت مدافعت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ ان اجزا کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں گے تو ہی آپ ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store