گرمی سے بچنے اور وٹامن کی کمی دور کرنے کیلئے تربوز کسی نعمت سے کم نہیں۔ ماہرین

تربوز فائل فوٹو تربوز

موسم گرما کا بہترین پھل تربوز غذائیت سے بھرپور اور قوت مدافعت میں اضافے کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں گرمی سے بچنے اور وٹامن کی کمی دور کرنے کیلئے تربوز کسی نعمت سے کم نہیں۔

شدید گرمی کے موسم میں جسم کو ٹھنڈک اور تسکین دینے والا پھل تربوز سب کھانتے ہیں۔

تربوز میدانی علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے مگر دریائے راوی کی پٹی پر کاشت کیا جانے والا تربوز اپنی رنگت اور مٹھاس کی وجہ سے پنجاب بھر میں مقبول ہے۔

کاشت کاروں کا کہنا ہے تربوز کی فصل 3 ماہ میں مکمل تیار ہوتی ہے۔

تربوز موسم گرما کا ایسا پھل ہے جو سب کے دلوں کو بھاتا ہے، تربوز کے شوقین افراد کہتے ہیں شدید گرمی کے توڑ کیلئے اس سے بہتر کوئی چیزنہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق تربوز میں وٹامن بی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو انسانی قوت مدافعت میں اضافے کیلئے بہترین ہے۔

install suchtv android app on google app store