وٹامن اور ملٹی وٹامن ادویات کے نسخے پر پابندی

وٹامن اور ملٹی وٹامن ادویات کے نسخے پر پابندی فائل فوٹو وٹامن اور ملٹی وٹامن ادویات کے نسخے پر پابندی

وزارت صحت نے وٹامن اور ملٹی وٹامن ادویات کا نسخہ لکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور تمام صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وٹامن، ملٹی وٹامن، اور ان پر مبنی مصنوعات کے نسخہ جات لکھنے پر پابندی عائد کی جائے۔

مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے صحت کے تمام صوبائی محکمہ جات کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ان مصنوعات کی فروخت علیحدہ اور سیلف سروس شیلف میں کی جائے، اور تمام فارمیسیوں پر فارماسسٹ کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

ڈریپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وٹامنز پر مبنی مصنوعات کی رجسٹریشن کو یقینی بنائے۔

install suchtv android app on google app store