تمباکو سے کورونا ویکسین بنانے میں اہم کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ

تمباکو سے کرونا ویکسین بنانے میں اہم کامیابی فائل فوٹو تمباکو سے کرونا ویکسین بنانے میں اہم کامیابی

برٹش امریکن ٹوباکو کمپنی کی جانب سے تمباکو کے پودے سے تیار کردہ ویکسین کا انسانوں پر جلد تجربات کا آغاز کرنے کا اعلان، کلینیکل ٹرائل کے دوران مثبت نتائج ملنے کا دعویٰ

تمباکو سے کرونا ویکسین بنانے کی کوششیں، برطانوی کمپنی کی جانب سے اہم کامیابی حاصل کر لیے جانے کا دعویٰ، برٹش امریکن ٹوباکو کمپنی کی جانب سے تمباکو کے پودے سے تیار کردہ ویکسین کا انسانوں پر جلد تجربات کا آغاز کرنے کا اعلان، کلینیکل ٹرائل کے دوران مثبت نتائج ملنے کا دعویٰ۔ 

اب تک کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ اس وقت دنیا کے کئی ممالک اور کمپنیاں کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں ڈبلیو ایچ او حکام نے تو یہ تک کہہ دیا تھا کہ شائد کرونا ویکسین کبھی تیار نہ ہو پائے۔

اب ایک برطانوی تماباکو کمپنی برٹش امریکن ٹوباکو کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس نے تمباکو کے پودے سے ایک تجرباتی ویکسین تیار کی ہے۔ اس ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے دوران مثبت نتائج برآمد ہوئے، اور اب جلد اس ویکسین کا انسانوں پر بھی تجربہ شروع کر دیا جائے گا۔

کمپنی کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان کی جانب سے اختیار کیے گئے طریقہ کار سے تجرباتی ویکسین کی کم وقت میں تیاری ممکن ہو پائی ہے۔ برطانوی کمپنی کی جانب سے تو تمباکو کے پودے سے تجرباتی ویکسین تیار لینے کا دعویٰ کر دیا گیا ہے، تاہم سائنسدان اس حوالے سے فی الحال کوئی رائے دینے سے قاصر ہیں۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ماہرین بتا چکے ہیں کہ سگریٹ نوشی کرونا وائرس خطرات بڑھا دیتی ہے۔

install suchtv android app on google app store