سگریٹ کمپنیوں کے گرد گھیرا مزید تنگ، ڈاکٹر ظفر مرزا نے تفصیلات بتادیں

سگریٹ کی تشہیر پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے فائل فوٹو سگریٹ کی تشہیر پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے

وزارت صحت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سگریٹ کی تشہیر پر بڑی پابندی عائد کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے سیگریٹ کے اشتہارات، سپانسر شپ اور انعامی اسکیموں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وال پوسٹرز، بینر، اسکرین، سینما اور تھیٹر میں سیگریٹ کے اشتہار کو غیر قانونی قرار دیدیا گیاہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے صحت طفر مرزا نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں دکان میں یا باہر سیگریٹ کے اشتہار چسپاں نہیں کر سکیں گی۔

 اس سے قبل حکومت نے دکانداروں پر کھلے سیگریٹ بیچنے پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کا ایکشن، سگریٹ فروخت کرنے والے پریشان۔۔ نئے جرمانوں کا اعلان 

یاد رہے کہ ترجمان ایف بی آ ر کا کہنا تھا کہ جعلی سگریٹ کی نقل و حمل میں ملوث گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ جن پیکٹس پر تصویر اور وارننگ نہیں ہوگی اسے فروخت نہیں کیا جا سکتا۔

 

install suchtv android app on google app store