ایف بی آر کا ایکشن، سگریٹ فروخت کرنے والے پریشان۔۔ نئے جرمانوں کا اعلان

ایف بی آر نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا فائل فوٹو ایف بی آر نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا

ایف بی آر نے سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا ہے اور ملک بھر کے سگریٹ ریٹلرز کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیکٹریاں ، ڈسٹریبوٹرز ، دکاندار غیر قانونی سگریٹ کی فروخت مکمل طور پر بند کر دیں۔

سگریٹ کے پیکٹ پر تصویر ، تحریر اور ہیلتھ وارننگ شائع کرنا لازمی ہے اور 63 روپے سے کم قیمت پر سگریٹ فروخت کرنے والے دکاندار کو جرمانہ ہو گ۔

ترجمان ایف بی آ ر کا کہنا تھا کہ جعلی سگریٹ کی نقل و حمل میں ملوث گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ جن پیکٹس پر تصویر اور وارننگ نہیں ہوگی اسے فروخت نہیں کیا جا سکتا۔

 

install suchtv android app on google app store