پلاسٹک کی ان مصنوعات کا ایسا سنگین نقصان بتا دیا ہے، دنیا حیران و پریشان

واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی فائل فوٹو واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی

پانی کی بوتلیں ہوں یا پلاسٹک کے برتن، آج کھانے پینے کے لیے پلاسٹک کی اشیاءکا استعمال عام ہو چکا ہے تاہم سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں پلاسٹک کی ان مصنوعات کا ایسا سنگین نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر آپ ان اشیاء کو ہاتھ لگاتے بھی خوف کھائیں گے۔

واشنگٹن سٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ پلاسٹک کی مصنوعات میں پائے جانے والے ’پی بی ایز‘ انتہائی زہریلے ہیں جو انسانی جنس ہی کو بتدریج تبدیل کرتے جا رہے ہیں۔ ان زہریلے کیمیکلز کی وجہ سے مردوخواتین میں بانجھ پن تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ کیمیکلز انسانوں میں کینسر سمیت دیگر کئی جان لیوا بیماریاں بھی پیدا کرسکتے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر پیٹریشا ہنٹ کا کہنا تھا کہ ”ہم انسانوں کے لیے ان کیمیکلز کی جتنی مقدار محفوظ ہوتی ہے، ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ موجودہ دور میں ہم لوگ اس سے 44 گنا زیادہ ان زہریلے کیمیکلز کی زد میں ہیں، جس کی وجہ سے دنیا میں بانجھ پن، کینسر اور دیگر امراض کی شرح بڑھتی جا رہی ہے۔

لوگوں میں ان کیمیکلز کی منتقلی کا سب سے بڑا سبب پانی کی بوتلیں اور دیگر پلاسٹک کی اشیاء ہیں جو کھانے پینے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ “ واضح رہے کہ امریکہ میں بچوں کی بوتلوں اور بچوں کے لیے بنائی جانے والی دیگر مصنوعات میں پی بی ایز استعمال کرنے پر پہلے ہی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store