اب وزن کم کرنا ہوا بہت آسان، بس ایک کام کریں اور وزن دنوں میں کم مگر کس وقت؟ جانیے سب اس خبر میں

اب وزن کم کرنا ہوا بہت آسان فائل فوٹو اب وزن کم کرنا ہوا بہت آسان

برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ صبح سویرے ناشتے سے پہلے ورزش کرنے سے وزن جلدی کم ہوتا ہے اس کے برعکس جو لوگ ناشتے یا کچھ کھانے کے بعد ورزش کرتے ہیں ان کا وزن اتنی تیزی سے کم نہیں ہوتا۔

صحت مند اور توانا رہنے کے لیے ورزش کرنا نہایت ہی ضروری ہے کیونکہ ورزش انسان کو چاق و چوبند اور پُھرتیلا بناتی ہے۔

وہ لوگ جو ورزش کے ذریعے اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ماہرین نے ان کے لیے ایک بہترین وقت تجویز کیا ہے جس پر ورزش کرنے سے انسان کا وزن جلدی کم ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق میں محققین نے 30 ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جو کہ موٹاپے کا شکار تھے۔ تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی کہ وہ لوگ جو صبح ناشتے سے پہلے ورزش کیا کرتے تھے ان کا وزن ان لوگوں کے مقابلے میں جو کہ ناشتے کے بعد ورزش کیا کرتے تھے دوگنا جلدی کم ہوا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ناشتے سے پہلے ورزش کرنا دل کی بیماریوں اور ذیابیطس سے نجات کا باعث بھی بنتا ہے۔

اگر آپ بھی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو ورزش کا وقت صبح ناشتے سے پہلے مقرر کیجیے ایسا کرنے سے وزن میں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ آپ کی صحت بھی بہتر ہوجائے گی۔

ماہرین نے بتایا کہ بغیر ناشتے کے ورزش کرنے سے ہمارا جسم پہلے ہی جمع ہونے والے کاربوہائیڈریٹس کی طرف چلا جاتا ہے اور جب کاربوہایڈریٹس ورزش کی وجہ سے ختم ہونے لگتے ہیں تو جسم اُس فیٹ کا استعمال کرتا ہے جو پہلے ہی جسم میں ذخیرہ ہوتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store