حکومت پنجاب نے ہسپتال عملے کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اندرونی کہانی بتا دی

ڈاکٹر یاسمین راشد فائل فوٹو ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے لسٹیں تیار کرلی ہیں۔ عملے کو فارغ کرنے کا فیصلہ حتمی ہے۔

حکومت پنجاب نے ہسپتالوں میں احتجاج کرنے والے عملے کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہسپتالوں میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کی غنڈا گردی سے مریض پریشان ہیں، ینگ ڈاکٹرز تو خود نہیں جانتے کہ یہ چاہتے کیا ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے لسٹیں تیار کرلی ہیں احتجاج کرنے والوں کو فارغ کردیں گے۔

install suchtv android app on google app store