ٹھنڈی چائے مضر صحت نہیں بلکہ چائے کے شوقین کے لیے اچھی خبر

ٹھنڈی چائے مضر صحت نہیں بلکہ چائے کے شوقین کے لیے اچھی خبر فائل فوٹو ٹھنڈی چائے مضر صحت نہیں بلکہ چائے کے شوقین کے لیے اچھی خبر

ہم چائے کے بے حد شوقین ہیں اور دن بھر میں کئی پیا لیاں پی جاتے ہیں اور مہمانوں کی تواضع کے لئے چائے کے ساتھ ناشتے کا خصوصی اہتمام کیا کرتے ہیں۔یہ ہماری مشرقی روایتوں کا حسن ہے کہ ہم لاکھ کولڈ ڈرنکس پیش کریں ،باقاعدہ ناشتے اور چائے کا اہتمام ضرورکرتے ہیں ۔ٹھنڈی چائے اور اس قدر ٹھنڈی کہ برفیلی کا گمان گزرے یقینا گرم موسم میں اچھا انتخاب ہو سکتی ہے ۔

اس سے تھکن بھی دور ہوتی ہے ۔گرمی سے فوری طور پر راحت ملتی ہے،موڈاچھا ہوجاتا ہے اور غذائی ماہرین کے مطابق غذائیت بھی مل جاتی ہے۔یہ چائے کپ کے بجائے گلاس میں پیش کی جاتی ہے ،اس کا ایک گلاس وٹامنز کے ساتھ ساتھ معدنی ذخائر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہوتاہے۔آپ کو دن بھر کے لئے کافی غذائیت مل جاتی ہے۔وزن میں کمی لانے والوں کے لئے بھی یہ ٹھنڈی چائے مضر صحت نہیں بلکہ وزن میں کمی لانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
ذیل میں اس ٹھنڈی ٹھار چائے کے دیگر فوائد بھی درج کئے جارہے ہیں․․․
یہ جسم میں پانی کی کمی دور کرتی ہے
گرم چائے کے اپنے متعدد فوائد ہو سکتے ہیں لیکن اس ٹھنڈی ٹھار چائے کا اولین فائدہ جسم میں پانی کی مقدار اور سطح بر قرار رکھنا ہے۔ہارورڈ پبلک اسکول آف ہیلتھ نے ہائیڈریشن کی غذاؤں میں آئسڈٹی(iced tea)کو سر فہرست قرار دیا ہے۔
سادہ آئسڈٹی(iced tea)کیلوریز سے پاک لیکن اینٹی آکسیڈنٹس ،فلیوونائڈز اور دیگر ایسے اجزاء پر مبنی ہوتی ہے جو آپ کی صحت کو عمدہ حالت میں رکھ سکتے ہیں۔
دانتوں کی صحت بر قرار رہتی ہے
آئسڈٹی(iced tea)دانتوں کے لئے عمدہ مشروب ہے ۔امریکی ریاست اوہائیو میں کنیان کالج کی ریسرچ کے مطابق میٹھا کھانے کے بعد چینی سے پاک مشروب پینا دانتوں پر پلاک جمع ہونے اور انہیں بیکٹیریا کی نشوونما سے محفوظ رکھتاہے۔

میٹا بولزم میں اضافہ
اس چائے میں منیگنیز موجود ہے اور یہ معدنی ذریعہ زخموں کو تیزی سے مند مل کرنے اور ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مدد کرتا ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے کی کوشش کی جائے تو یہ مشروب میٹا بولزم کو کم نہیں ہونے دیتا۔منیگنیز آپ کے ہاضمے کے نظام کی مدد کرتا ہے،جسم کی چربی کو کام میں لاتاہے اور میٹا بولزم کو تقویت بخشتا ہے۔

ذہنی دباوء سے نجات
سائنسی بین الاقوامی جریدے کی تحقیق کے مطابق آئسڈٹی ایک گلاس پینے کے تفکرات اور دباؤ میں بین الاقوامی سائنسی جریدے خاطر خواہ حد تک کمی آتی ہے ۔تاہم اس کا یہ مطلب نہ اخذ کیا جائے کہ پیچیدہ جذباتی ونفسیاتی مسائل چائے پی کر حل ہو جائیں گے۔سائنس نے متعدد فوائد کی تو ثیق ضرور کی ہے کہ اس طرح ذہنی تناؤ کم ہو سکتا ہے۔

اینٹی ایجنگ کے لئے مفید
آئسڈٹی(iced tea)میں پھلوں اور سبزیوں کے مقابلے میں 8فیصد زائد پولی فینول اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو ہمارے جسم میں فری ریڈیکلز کو متوازن رکھتے ہیں ۔کولاجن کی پیداوار کو استحکام دیتے ہیں اور شکستہ خلیوں کی مرمت کرتے ہیں ۔کولاجن جلد کو توانا ،خوشنما اور جواں تر رکھنے والا قدرتی مادہ ہے لہٰذا آئسڈٹی چہرے اور آنکھوں کو جھریوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

آئسڈٹی
جیسے کہ نام سے ہی ظاہر ہے آئسڈٹی یعنی کہ برف والی چائے یا ٹھنڈی چائے۔مغربی ممالک کے بعد اب یہ گرم مشرقی ممالک میں بھی شوق سے استعمال کی جا رہی ہے اور اس کو گھر پر بنانا نہایت ہی آسان ہے۔ویسے تو ریسٹورنٹس یا ہوٹلز میں اس چائے کو بنانے کے لئے اس کی مخصوص پتی استعمال کی جاتی ہے جسے خاص طور پر کاشت کیا جاتاہے۔

 

install suchtv android app on google app store