وفاقی دارلحکومت سمیت مختلف شہروں میں ڈینگی نے وبائی صورت اختیار کر لی

وفاقی دارلحکومت سمیت مختلف شہروں میں ڈینگی نے وبائی صورت اختیار کر لی فائل فوٹو وفاقی دارلحکومت سمیت مختلف شہروں میں ڈینگی نے وبائی صورت اختیار کر لی

وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی، 2900 سے زاید افراد ڈینگی کا شکار بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں 53 جب کہ پنجاب میں مزید 200 سے زاید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، اب تک ملک بھر میں دو ہزار نو سو سے زاید افراد شکار بن چکے ہیں۔

ذرایع کے مطابق اسلام آباد میں چوبیس گھنٹے کے دوران پمز اسپتال میں 31، پولی کلینک میں 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت پمز اسپتال میں 32 اور پولی کلینک میں 18 مریض زیر علاج ہیں۔
پمز میں اب تک ڈینگی کے 1713، پولی کلینک میں 74 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے 1219 کیسز ریکارڈ ہوئے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 133 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت نے 2 مریضوں کی اموات کی بھی تصدیق کر دی ہے، راولپنڈی کی رہایشی نادیہ اور بابر دوران علاج دم توڑ گئے، کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں 12 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ 25 افراد اسپتال میں داخل ہوئے۔
لاہور سے 2، بہاولپور، لودھراں، ملتان اور نارووال سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے، صوبے میں مریضوں کی تعداد 1229 ہو گئی۔

ڈینگی کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں قایم ڈینگی آئیسولیشن وارڈز میں بیڈز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store