کانٹیکٹ لینس کا استعمال آنکھوں کیلئے خطرناک ثابت

کانٹیکٹ لینس کا استعمال آنکھوں کیلئے خطرناک ثابت ہوا فائل فوٹو کانٹیکٹ لینس کا استعمال آنکھوں کیلئے خطرناک ثابت ہوا

برطانیہ میں آنکھوں کے کانٹیکٹ لینس اتارے بغیر نہانے والا شخص اپنی آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگیا۔

اپنی بینائی کی لڑائی میں کانٹیکٹ لینس استعمال کرنے والا متاثرہ مریض نے اپنی زندگی کے سب سے ہولناک حادثے کے متعلق لکھا تاکہ دیگر افراد اس تجربے سے باز رہیں اور احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔

اس نے لکھا کہ ایک برس قبل چشمے کی اذیت سے نجات حاصل کرنے کے لیے کانٹیکٹ لینس کا استعمال شروع کیا اور شاید یہ میری زندگی کا سب سے برا فیصلہ تھا۔

ایک دن صبح اٹھنے کے بعد ورزش کے لیے گیا اور کسرت کرنے کے بعد جلد ہی گھر لوٹا تاکہ غسل کر کے دفتر جانے کی تیاری کر سکوں اور بغیر لینس اتارے نہانے چلا گیا۔

غسل کے بعد آنکھ میں معمولی تکلیف ہوئی لیکن اسے نظر انداز کرتے ہوئے دفتر پہنچا اور معمول کے کام جاری رکھے لیکن آہستہ آہستہ آنکھ لال ہونے لگی اور مجھے دیکھنے میں دقت محسوس ہونے لگی۔

ڈاکٹرز یس اس تکلیف کو آنکھ میں الرجی سمجھا جب مکمل طبی ٹیسٹ ہوئے تو پتہ چلا کہ نوجوان نہانے کے دوران لینس میں پانی بھرجانے کے باعث Acanthamoeba keratitis کے مرض کا شکار ہو گئے اور بینائی سے محروم ہوگئے۔

لینس کے استعمال سے ڈاکٹرز سمیت کسی نے بھی طریقہ کار سے آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی غسل کے وقت لینس اتارنے کا مشورہ دیا تھا۔ ڈاکٹرز کو علاج کے دوران تمام تر طبی معلومات مریضوں کو فراہم کرنی چاہیئے۔

install suchtv android app on google app store