آنکھوں کی بنائی کیلئے کانٹیکٹ لینس کا استعمال خطرناک ثابت

آنکھوں کی بنائی کیلئے کانٹیکٹ لینس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتی ہے فائل فوٹو آنکھوں کی بنائی کیلئے کانٹیکٹ لینس کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتی ہے

بینائی کمزور ہونے پر چشمے کے استعمال کرتے  تاہم کچھ کانٹیکٹ لینس کو ترجیح دیتے ہیں اس کے استعمال میں احتیاط نہ کرنا اندھے پن کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

سب کو معلوم ہوگا کہ لینس کو رات میں پہن کر سونا بینائی کے خطرناک ہوسکتا یے کیونکہ ایسا ہونے سے انفیکشن، قرینے میں زخم اور طبی مسائل پیدا ہوتے ہیں جو کہ بینائی سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو سکتے ہیں۔

تاہم اب انکشاف ہوا کہ لینس پہن کر شاور میں نہانا یا سوئمنگ پول میں تیراکی بھی بینائی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

طبی جریدے دی نیو اگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں ایک تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا کہ کہ ایک خاتون کو لینس پہن کر شاور لینے یا سوئمنگ کرنے کی عادت تھی، جس کے نتیجے میں اس کی آنکھ انفیکشن کا شکار ہوگئی اور بائیں آنکھ کی بینائی ختم ہوگئی۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اس 41 سالہ خاتون کا نام نہیں بتایا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق اس خاتون کو 2 ماہ سے بائیں آنکھ کی بینائی میں دھندلے پن، درد اور روشنی سے حساسیت کی شکایات ھیں۔

مریضہ نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ کانٹیکٹ لینسز کا استعمال کرتی تھی اور انہیں سوئمنگ اور شاور میں بھی پہنے رکھتی تھی۔

معائنے سے معلوم ہوا کہ بائیں آنکھ کی بینائی 20/200 ہوگئی جو کہ امریکا میں قانونی طور پر نابینا پن سمجھا جاتا ہے تاہم دائیں آنکھ متاثر نہیں ہوئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اس انفیکشن سے بائیں آنکھ کے قرینے کو نقصان پہنچا تھا اور جب ڈاکٹروں کی جانب سے اس کی آنکھوں میں نیلی روشنی چمکائی جاتی تو بائیں آنکھ کی رنگت سبز ہوجاتی۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس خاتون کی آنکھ پر ایسا انتہائی چھوٹا کیڑا چلا گیا تھا جو پانی، مٹی اور ہوا میں پایا جاتا ہے اور لینس پہننے والوں میں اس سے انفیکشن کا خطرہ ہوتا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی برطانیہ میں ایک کیس سامنے آیا تھا جس میں مریض لینس پہن کر شاور میں نہاتا تھا اور اس کے نتیجے میں  آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق 41 سالہ مریضہ ایک سال تک آنکھوں کی بینائی سے محروم رہی جس کے بعد قرینے کا جزوی ٹرانسپلانٹ کیا گیا تو کچھ بہتر ہوگئی مگر اب بھی مسائل ختم نہیں ہو سکے، اب درد کی شکایت باقی نہیں رہی۔

install suchtv android app on google app store