چکن کے شوقین افراد ہو جائیں خبردار، نئی تحقیق نے تشویش بڑھا دی

چکن کو ہمیشہ صحت بخش غذا سمجھا جاتا تھا، لیکن حالیہ سالوں میں اس کی غذائی اہمیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

نئی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ اگر چکن کو زیادہ مقدار میں کھایا جائے تو یہ پیٹ کے مختلف امراض اور دیگر خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اگرچہ چکن کو عموماً سرخ گوشت سے زیادہ صحت بخش سمجھا جاتا ہے، لیکن اس کا حد سے زیادہ استعمال فائدے کے بجائے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

وہ افراد جو وزن کم کرنے یا فٹنس بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اکثر اپنی روزمرہ کی خوراک میں چکن کو شامل کرتے ہیں۔ تاہم، حالیہ تحقیق نے اس عام تاثر کو چیلنج کیا ہے اور چکن کے استعمال سے متعلق لوگوں کے لیے ایک وارننگ جاری کی ہے۔

اطالوی سائنسدانوں کی تحقیق، جو معروف سائنسی جریدے نیوٹریئنٹس میں شائع ہوئی، نے چکن سے متعلق کچھ اہم نکات پیش کیے ہیں، جو اس کے اعتدال سے زیادہ استعمال کے خطرات کو واضح کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store