پیٹ کی چربی کم کرنے کے مؤثر طریقے سامنے آگئے

پیٹ کی چربی کم کرنے کے مؤثر طریقے فائل فوٹو پیٹ کی چربی کم کرنے کے مؤثر طریقے

جسم میں نکلتی ہوئی توند یا موٹاپا کسی کو اچھا نہیں لگتا خواتین ہوں یا مرد دونوں اپنی پھیلتی کمر اور نکلتے پیٹ سے پریشان رہتے ہیں۔ 

کیونکہ بڑھتا ہوا پیٹ ہماری شخصیت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیگر بیماریوں سمیت اضافی وزن اور موٹاپے میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس کی بڑی وجہ ماہرین کی جانب سے انسانی زندگیوں میں دیسی، صاف، سادہ غذاؤں کا استعمال کم اور مارکیٹ سے تیار مرغن، تلی ہوئی غذاؤں اور فاسٹ فوڈ کا استعمال کا بڑھ جانا اور غیر متحرک زندگی کو قرار دیا جاتا ہے۔

ماہرین غذائیت نے بڑھتے پیٹ کی چربی کم کرنے کے طریقے اور احتیاطی تدابیر سے ناظرین کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ چربی صرف آپ کے پیٹ پر ہی نہیں اندرونی اعضاء پر بھی چڑھ جاتی ہے جو بہت خطرناک بات ہے اس نوعیت میں دیگر بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں، اس قسم کی چربی صرف موٹے افراد ہی نہیں بلکہ بظاہر دبلے پتلے نظر آنے والے افراد میں بھی موجود ہو سکتی ہے۔

 ماہرغذائیت بتایا کہ پروٹین ہماری غذا کا اہم جزو ہے اور اس کے بہت سے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ آسانی سے جان نہ چھوڑنے والی چربی کو کم کرتی ہے۔ پروٹین سے ہمیشہ پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور باربار کھانا نہیں کھانا پڑتا۔ اس کے لیے آپ دہی، انڈہ، پنیر اور سفید گوشت (مرغی اور مچھلی) استعمال کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ باجرے کی روٹی مکئی کا آٹا یا ڈائیٹ آٹے کی روٹی اضافی چربی کے خاتمے کیلئے بہت مفید ہے اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔

install suchtv android app on google app store