گھٹنوں اور جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے کا آزمودہ طریقہ

گھٹنوں اور جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے کا آزمودہ طریقہ فائل فوٹو گھٹنوں اور جوڑوں کی تکلیف میں کمی لانے کا آزمودہ طریقہ

گھر میں اتنی کارآمد اور فائدہ مند چیزیں موجود ہیں کہ ان سب کا ہم صحیح مقدار میں استعمال کرلیں تو ہم بھرپور صحت مند زندگی گزار سکیں گے۔ ہم سب کے گھروں میں دودھ کا استعمال کیاجاتا ہے جوکہ اللہ کی دی ہوئی بڑی نعمت ہے، جس کو ہم مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں.

کبھی کبھی تو ڈاکٹر ہمیں دوائی کے ساتھ یہ ہدایت دیتے ہیں کہ اس کو صرف دودھ کے ساتھ ہی استعمال کریں۔ کیوں؟ کبھی سوچا ہے؟ اس کئے کہ دودھ میں بے شمار غذائیت ہوتی ہے اور یہ آپ کے جسم کو مختلف بیماریوں اور تکلیفوں میں اکثیر کا کام کرتی ہے۔

آج آپ جانیں کہ کس طرح دودھ کو لہسن میں ملا کر استعمال کرنے سے آپ بڑی بیماریوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ اب اپ سوچ رہے ہوں گے کہ دودھ میں لہسن کیسے؟ لہسن بھی عام استعمال کیا جانے والا اجزاء ہے، جس کی افادیت سے تو آپ سب لوگ واقف ہی ہو گے، لیکن آج ان دونوں چیزوں کے مشترکہ فائدے جان کر آپ روزانہ اس محلول کو استعمال کرنا چاہئیں گے۔

یہ محلول بنانے کا طریقہ: *

ایک پتیلی میں دو کپ دودھ آدھا کپ پانی اور لہسن کے دو جوے ڈال کر اچھی طرح گرم کریں۔ آپ چاہیں تو لہسن کو پیس کر بھی دودھ میں ڈال سکتی ہیں۔

* اچھی طرح ابال آنے کے بعد اس محلول کو ایک گلاس میں نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے پر نوش فرما لیں۔:

فوائد:

* یہ محلول آپ کو دمہ کے مرض میں فائدہ پہنچائے گا۔

* اس سے آپ کے جوڑوں کا درد ختم ہونے لگتا ہے۔

* یہ آپ کی کھانسی میں بہت مفید ہے، کھانسی میں استعملا کرنے کے لئے آپ اس محلول میں ایک چمچ شہد کا اضافہ کرلیں۔

* یہ دل کے مریضوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

* اضافی وزن کی شکایت والے حضرات اس کو لازمی استعمال کریں۔

* آپ اسی محلول کو اپنے چہرے پر لگائیں تو اس سے جلد توانا ہوجائے گی۔ اس کا استعمال آپ روزانہ رات کو سونے سے قبل کریں، اور زیادہ شکایت کی صورت میں اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

install suchtv android app on google app store