کیا آپ جانتے ہیں کہ پلاسٹک لنچ باکس بچوں کیلئے نقصان دہ ہے یا فائدہ مند؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ پلاسٹک لنچ باکس بچوں کیلئے نقصان دہ ہے یا فائدہ مند؟ فائل فوٹو کیا آپ جانتے ہیں کہ پلاسٹک لنچ باکس بچوں کیلئے نقصان دہ ہے یا فائدہ مند؟

پلاسٹک لنچ باکس بچوں کیلئے نقصان دہ یا فائدہ مند؟ آئیں آج اس حوالے سے جانتے ہیں۔

دنیا بھر میں کی جانے والی مختلف ریسرچ کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا ہےکہ اسکول جانے والے بچوں میں پلاسٹک لنچ باکس کا استعمال ان کی صحت کے لئے نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا ہےکہ پلاسٹک اور ایلومینیم بچوں کے ہارمونز پر اثر انداز ہوتا ہے اور جسم کو ضروری معدنیات سےبھی محروم کردیتا ہے۔

طبی ماہرین نے پلاسٹک اور ایلومینیم کے لنچ باکس کے بجائے اسٹیل کے باکسز کے استعمال پر زور دیا ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے اس بات کا جاننا ضروری ہے کہ پلاسٹک کسی بھی گرم کھانے کی چیز پر اثر انداز ہو کر زہریلے کیمیکلز کا باعث بنتے ہیں۔

اس کے بر عکس اسٹیل کے بنے ہوئے لنچ باکس بچے کی صحت پر مثبت اثر رکھتے ہیں۔اسی طرح طبی ماہرین نے پلاسٹک کی بوتلوں کو بھی زیرِاستعمال لانے سے منع کیا گیاہےاور ان کی جگہ تانبے اور اسٹیل کی بوتل کے استعمال کی تجویز دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store