یہ 8 طریقے اپنائیں اور خشک اور اُلجھے بالوں سے نجات پائیں

یہ 8 طریقے اپنائیں اور خشک اور اُلجھے بالوں سے نجات پائیں فائل فوٹو یہ 8 طریقے اپنائیں اور خشک اور اُلجھے بالوں سے نجات پائیں

بالوں کا گرنا موجودہ دور کے لوگوں کا ایک عام مسئلہ ہے. آج کے عہد میں بالوں کے گرنے کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جیسا کہ ہمارا مصروف ترین شیڈول ہمیں بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد نہیں دیتا. اسی طرح ہمارا مضر صحت طرز زندگی اور خراب غذائی عادات بھی اس مسئلے کی شدت کو بڑھا دیتی ہیں.

تاہم خشک اور خراب ہوجانے والے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ایسے سستے گھریلو نسخے موجود ہیں جو بالوں کی چمک دمک واپس لوٹا دیتے ہیں ۔

مکھن سے مالش:
خشک اور آسانی سے ٹوٹ جانے والے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کچھ مقدار میں مکھن لے کر اس کی مالش بالوں پر کریں، پھر اپنے بالوں کو کسی ٹوپی سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں ۔ اس کے بعد بالوں کو شیمپو سے دھولیں آپ کو کچھ دنوں میں نمایاں فرق محسوس ہوگا ۔

زیتون کے تیل کا استعمال :
خشک بالوں میں نمی واپس لانے کے لیے آدھ کپ زیتون کا تیل تھوڑا سا گرم کریں اور اس کے بعد اپنے بالوں میں مل لیں ۔ سر پر ایک تھیلی چڑھا کر بالوں کو تولیے سے ڈھانپ لیں اور پھر 45منٹ تک ڈھانپے رکھیں ۔ اس کے بعد شیمپو سے بالوں کو دھولیں ۔

چائے سے دھونا :
خشک بالوں کو قدرتی چمک دینے کے لیے چوتھائی کپ نیم گرم (جتنی برداشت کر سکیں ) مگر مٹھاس سے پاک چائے سے شیمپو کرنے کے بعد دھوئیں ۔ چائے بالوں کی رنگت کو بہتر کرتی ہے اور اگر آپ بالوں کی رنگتے ہیں تو اس کے لیے بہترین ہے ، خاص طور پر سیاہ یا گہرے براؤن رنگ کے بال رکھنے والے افراد سیاہ چائے کا استعمال کریں ۔

سیب کا سرکہ :
سیب کا سرکہ آپ کے تباہ شدہ بالوں میں زندگی واپس لانے کے لیے بہترین گھریلو نسخہ ہے ، ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ، دو چائے کے چمچ زیتون کے تیل اور تین انڈوں کی سفیدی میں مکس کرکے اپنے بالوں پر اس کی مالش کریں ۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی چیز سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر شیمپو سے دھولیں ۔

آملیٹ کا استعمال :
ایک انڈے کو کچھ مقدار میں شیمپو میں ملالیں اور پھر اپنے خراب بالوں پر پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں ، اس کے بعد دھولیں یہ طریقہ بالوں میں پروٹین کو بڑھا کر انہیں بہتر کرتاہے 

صندل کی لکڑی کا استعمال :
صندل کی لکڑی کے تیل کے کچھ قطرے زیتون کے تیل کے کچھ قطروں کے ساتھ اپنی ہتھیلی میں مکس کرلیں اور پھر اپنے بالوں کے سروں پر لگالیں جس سے ان میں ایک نئی جان آجائے گی ۔ گیلے بالوں کو ڈھانپ لیں اپنے بالوں پر تولیہ رگڑنے سے بہتر ہے کہ آپ انہیں کاٹن کے تولیے میں ڈھانپ لیں اور تولیے کو کچھ منٹ تک نمی جذ ب کرنے دیں ۔ اس سے بالوں کے دو منہ کے ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔

ناریل کا تیل :
اگر آپ کے بال ہلکے ہیں تو ناریل کا تیل بہترین ثابت ہوتا ہے ، اپنے بالوں پر کچھ مقدار میں تیل لگائیں اور پھر کوئی ٹوپی پہن کر گرم تولیے سے آدھے گھنٹے تک بالوں کو ڈھانپ کررکھیں ، اس کے بعد بالوں کو پہلے دھوئیں اور پھر شیمپو کریں ۔ بالوں کو کھلا رکھیں اگر آپ اکثر بالوں کو باندھ کر رکھتی ہیں تو دن میں کچھ گھنٹے انہیں کھول کر آرام کا موقع دیں ، اس کے علاوہ کوشش کریں کہ بالوں کو زیادہ سختی سے نہ باندھیں اور کبھی بھی بالوں پر کچھ پہن کر نہ سوئیں ۔

مچھلی کے کیپسول :
مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول روزانہ رات کو کھائیں کیونکہ وہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتا ہے جوبالوں اور ناخنوں میں نمی کو برقرار رکھنے میں مدد گا ثابت ہوتے ہیں ۔

install suchtv android app on google app store