روزانہ کیلے کھانے کے حیران کن فوائد

روزانہ کیلے کھانے کے حیران کن فوائد فائل فوٹو روزانہ کیلے کھانے کے حیران کن فوائد

صحت مند غذا کے لیے کیلے بہترین انتخاب ہیں اور یہ لگ بھگ ہر موسم میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے۔

روزانہ کیلے کھانے سے صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں فائبر، اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔

اگر ہم اس کے فوائد کی بات کریں تو وہ ان گنت ہیں جیسے کیلے کھانے سے وزن میں کمی ہوتی ہے، ہاضمے میں افاقہ ہوتا ہے اور دل کی صحت کے لیے بھی موزوں ہے۔

ماہرین صحت  کے مطابق کیلے کے کچھ مخصوص فوائد ایسے بھی ہیں جو صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔

دل کی صحت اور بلڈ پریشر کیلئے مفید

ایک درمیانے سائز کا کیلا آپ کو 320- 450 ملی گرام پوٹاشیم فراہم کرتا ہے جو روزانہ کی کی ضرورت کے مطابق 13 ٪ ہے۔ یہ معدنی آپ کی دل کی صحت کو فروغ دینے کے لئیے انتیہائی ضروری ہوتا ہے۔ پوٹاشیم سے بھرپور کھانے آپ کے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتے ہیں کیوں کہ یہ آپ کے جسم سے پیشاب کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سوڈیم کو خارج کروانے میں مدد کرتے ہیں۔

کیلے میں موجود پوٹاشیم آپ کے پٹھوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور آپ کے اعصابی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ اس کہ علاوہ ہے آپ کو عمر کے ساتھ ہونے والی گردے کی پتری کے ہونے کے خطرے سے بچاتا ہے۔ پوٹاشیم آپ کی خون کی شریانوں کو کھولتا ہے جس کے نتیجے میں آپ کا بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم آپ کو فالج ہونے کے خطرے سے دور رکھتا ہے، اور بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آپ کی ہڈیوں کو بھی محفوز رکھتا ہے۔

وٹامن بی 6 سے بھرپور

کیلا باقی تمام پھلوں کی نسبت وٹامن بی 6 سے لئیے ایک بہترین ذریعہ ہے۔ ایک در4میانے سائز کا کیلا آپ کے جسم کی روزانہ کی مقدار کے حساب سے تقریبا ایک پائو وٹامن بی 6 فراہم کرتا ہے۔ کیلے میں موجود وٹامن بی 6 آپ کے جسم میں آرام سے جزب ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلے میں موجود وٹامن بی 6 آپ کے جسم میں لال خون کے خلیات کی پیداوار کو فروغ دیتا ہے۔

جگر اور گردوں کیلئے مفید

یہ آپ کے جگر اور گردوں میں سے غور ضروری کیمیکلز کو بھی صاف کرنے میں مدد کرتا ہےاور آپ کے مٹابولزم کو بہتر بناتا ہے۔ یہ آپ کے صحت مند اعصابی نظام کو برقرار رکھتا ہے اور آپ کے جسم میں موجود چربی اور کاربوہائی ڈریٹز کو آپ کے جسم کے لئیے اینرجی میں تبدیل کر دیتا ہے۔ وٹامن بی 6 حاملہ خواتین کے لئیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیوں کہ یہ بچے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

ورزش کے بعد اور پہلے کھانا بھی فائدہ مند

اگر آپ ورزش کرتے ہیں تو جان لیں کہ ورزش کے دوران، پہلے اور بعد میں کیلے کھانے سے آپ کے جسم میں غذائیت پیدا ہوتی ہے جس کے نیتجے میں پٹھوں کے درد میں کمی میں ملتی ہے۔

نظام انہزام کو بہتر بنائے

کیلے آپ کے ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں اور بہت سی آنتوں کی بیماریوں اور مسائل سے بچنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ ایک درماینے سائز کے کیلے میں تقریبا 3 گرام فائبر پایا جاتا ہے جو آپ کے جسم کی روزانہ کی مقدار کے حساب سے 10- 12 ٪ ہے۔ سالیوبل اور انسالیوبل فائبرآپ کی صحت ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ڈائٹری فائبر کو بہت سے صحت سے مطعلق فوائد کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، خاص طور پر اگر بات آپ کی آنتوں کی صحت کی ہو تو۔

سالیوبل فائبر آپ کے خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتے ہیں اور کولیسٹرال جیسے دیگر چربی والے اجزا کو آپ کے جسم سے نکالتے ہیں۔ اس کے علاوہ انسالیوبل فائبر وزن کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے اور آپ کے پاخانے کو نرم کرتا ہے تا کہ آپ کی آنتوں کی حرکت نہ رکے اور پااخانہ آسانی سے آپ کے جسم سے خارج ہو جائے۔ یہ آپ کی آنتوں کو خطرناک بیختیریا کے حملے سے محفوز رکھتا ہے۔

سٹراچ ایک پرو بائیوٹک ہے جو کچے کیلوں میں پائی جاتی ہے ۔ یہ آپ کی چھوٹی آنت سے گزر کر کر بڑی آنت میں پہنچ جاتی ہے اور آپ کی آنتوں میں موجود ٓ صحت مند بیکٹیریا کا کھانا بن جاتا ہے۔ یہ پرو بائیوٹکس آپ کو ادویات کے کھانے کی وجہ سے ہونے والے ڈائرہ کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کیلے مین پپائے جانے والا پیکٹن بھی آپ کی آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے اور قبض ہونے سے بچاتا ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور

ویسے تو تمام پھل اور سبزیاں اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتے ہیں لیکن ان میں سے کیلے کچھ خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ کیلوں میں کافی قسم کے طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ پائے جاتے ہیں جیسے کہ فلیوانائڈز اور امائنز۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹس بہت سے صحت سے مطلق فائد سے منسلک ہیں ۔ جن میں بڑھتی عمر کے ساتھ ہونے والی بیماریاں اور دل کی بیماریاں۔

کیلے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس آپ کو ان سب کے ہونے کے خطرے سے دور رکھتے ہیں۔ یہ آپ کے جسم میں موجود خلیات میں فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو ہونے سے بچاتے ہیں۔ ان اینٹی آکسیڈینٹس کے بغیر فری ریڈیکلز وقت کے ساتھ ساتھ آپ کے جسم میں جمع ہو سکتے ہیں اور اگر ان کی مقدار آپ کے جسم میں بہت زیادہ ہو جائے تو یہ آپ کے لئیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

طاقت کا فوری ذریعہ

کیلے میں تین قسم کی قدرتی چینی پائی جاتی ہے جو کہ گلوکوز، فرکٹوز اور سکروز ہیں۔ یہ سب آپ کے جسم میں چربی اور کالیسٹرول کے بغیر طاقت فراہم کرتی ہیں۔ دو درمیانے کیلے آپ کو ایک سے دیڑھ گھنٹے کی واک کے لئیے کافی مقدار میں طاقت فراہم کرتے ہیں۔ اس لئیے کیلے کیسی مہنگے اسپورٹس ڈرنکس کی نسبت طاقت کا ایک قدرتی اور صحت مند ذریعہ ہیں۔

جلد کیلئے مفید

ایک درمیانے سائز کے کیلے میں آپ کے جسم کی روزانہ کی مقدار کے مطابق تقریبا 14 ٪ مینگنیز پائی جاتی ہے۔ یہ آپ کے جسم کو کالیجن بنانے میں مدد کرتی ہے اور آپ کی جلد اور دوسرے خلیات کو فری ریڈیکلز کے ہونے والے نقصان سے بچاتی ہے۔

install suchtv android app on google app store