شوگر کم نہیں ہوتی تو ایک بار یہ بھی آزما لیں۔۔ وہ عام سبزی جسے کھانے سے انسولین لگائے بغیر بھی شوگرکنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے.
آج کل بڑے تو بڑے، بچوں کو بھی ذیابیطس کا مرض لاحق ہوجاتا ہے لیکن قدرت نے کچھ ایسی چیزیں بھی بنائی ہیں جن سے ہم اپنی بڑھی ہوئی شوگر کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔
سبزی جو شوگر کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے
تاہم، سان ڈیاگو میں دی اینڈوکرائن سوسائٹی کے تحت کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پیاز کا عرق ہائی شوگر لیول اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرسکتا ہے۔ نائیجیریا کے ابراکا میں ڈیلٹا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مصنف انتھونی اوجیہ کا کہنا ہے کہ پیاز ایک سستی سبزی ہے جس میں شوگر کنٹرول کرنے اور لبلبے میں انسولین پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
چوہوں پر تحقیق کا نتیجہ
چوہوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق جن چوہوں کو پیاز کا عرق دیا گیا تھا ان میں گلوکوز کی سطح کم پائی گئی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس حوالے سے بھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے لیکن شوگر کے مریض اپنی خوراک میں پیاز شامل کر کے اس سے ابھی بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔