ایسی کون سی غذائیں ہیں جو گردوں کیلئے خطرناک ہیں؟

گردے ہمارے جسم میں کسی واٹر فلٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ واٹر فلٹر ان چیزوں کو پانی سے خارج کرتا ہے جو نقصان دہ ہوتی ہیں فائل فوٹو گردے ہمارے جسم میں کسی واٹر فلٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ واٹر فلٹر ان چیزوں کو پانی سے خارج کرتا ہے جو نقصان دہ ہوتی ہیں

گردے ہمارے جسم میں کسی واٹر فلٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔ واٹر فلٹر ان چیزوں کو پانی سے خارج کرتا ہے جو نقصان دہ ہوتی ہیں اور ہمارے گردے بھی یہی کام کرتے ہیں۔

گردے خون کو فلٹر کرتے ہیں جس کے دوران زہریلے مواد اور اضافی سیال کو جسم سے خارج کرتے ہیں جبکہ پوٹاشیم، سوڈیم اور دیگر اجزا کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ گردے ایسے ہارمونز بھی بناتے ہیں جو بلڈ پریشر سے لے کر ہڈیوں کی مضبوطی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہیں، آسان الفاظ میں گردے بہت اہم ہوتے ہیں۔

ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں ہر 10 میں سے ایک فرد کو گردوں کے دائمی امراض کا سامنا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سیال اور دیگر مواد جسم میں اکٹھا ہونے لگتا ہے۔

اس حوالے سے ناقص غذائی عادات بھی کردار ادا کرتی ہیں، تو ایسی غذاؤں کے بارے میں جانیں جو گردوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

نمک کا زیادہ استعمال

غذا میں نمک کے زیادہ استعمال سے بلڈ پریشر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں گردوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

نمک کے زیادہ استعمال سے گردوں کی پتھری کا خطرہ بھی بڑھتا ہے جو بہت تکلیف دہ مرض ہوتا ہے۔

چینی بھی نقصان دہ

چینی کا زیادہ استعمال بلڈ شوگر کی سطح ہی نہیں بڑھاتا بلکہ اس سے گردوں کے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

چینی کے زیادہ استعمال سے گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں جبکہ ان کا حجم بھی بڑھتا ہے۔

میٹھے مشروبات

سوڈا یا سافٹ ڈرنکس کا استعمال بھی گردوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے گردوں کے دائمی امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

سرخ گوشت

حیوانی پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے سرخ گوشت سے بھی گردوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے جسم کے لیے حیوانی پروٹین کو ہضم کرنا کافی مشکل ہوتا ہے جس سے گردوں پر بوجھ بڑھتا ہے اور ان کے لیے کچرے کی صفائی مشکل ہو جاتی ہے۔

اگر آپ پہلے سے گردوں کے مسائل کے شکار ہیں تو حیوانی پروٹین سے بھرپور غذا کے زیادہ استعمال سے مرض کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

کیفین

چائے، کافی اور سوڈا میں موجود کیفین سے بھی گردوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔

کیفین کے استعمال سے خون کا بہاؤ، بلڈ پریشر اور گردوں پر دباؤ بڑھتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین کی جانب سے کیفین کے زیادہ استعمال کو گردوں کی پتھری کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔

الٹرا پراسیس غذائیں

بہت زیادہ نمک، چینی اور چکنائی سے بھرپور غذائیں گردوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں چکنائی اور چینی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store