کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں کیلئے کس چیز کا استعمال ضروری ہے؟

کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں کیلئے کونسی سبزی مفید ہے؟ فائل فوٹو کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں کیلئے کونسی سبزی مفید ہے؟

اروی باقی سبزیوں کے مقابلے میں تھوڑی سستی ملتی ہے اس وجہ سے لوگ اسے زیادہ اہمیت کے قابل نہیں سمجھتے. جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اروی بہت سی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ معدنیات کا خزانہ ہے.

اروی غذائی فائبر فراہم کرنے کے لیے بہترین ہے جس سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہنے کا احساس پیدا ہوتا ہے بھوک کم لگتی ہے جس سے وزن کم کرنا آسان اور موٹاپے کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے.

اروی میں لیس موجود ہوتا ہے جس سے جسم کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے اور جھریاں بھی ختم ہوتی ہیں.

اروی لو گلیسمیک فوڈ ہے یعنی یہ جگر میں گلوکوز ٹوٹنے کے عمل کو سست کرتی ہے، اس میں موجود نشاستہ آسانی سے جذب اور ہضم نہیں ہوتا، جس سے کھانے کے بعد خون میں شکر کی سطح نہیں بڑھتی.

اروی میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے جسم میں کولیسٹرول لیول بھی کم ہوتا ہے، اس میں چکنائی نہیں ہوتی جبکہ وٹامن ای کی موجودگی خون کی شریانوں کے مسائل سے لڑنے میں مدد دیتی ہے جس سے دل کی بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن ہے.

فائبر کی اچھی خاصی مقدار ہونے کی وجہ سے اروی کھانے سے قبض کا خاتمہ بھی ہوتا ہے.

اروی میں چکنائی کے علاوہ نمکیات بھی نہیں ہوتے اس وجہ سے یہ ہائی بلڈ پریشر کے امراض کے لیے فائدہ مند غذا ثابت ہوتی ہے۔

install suchtv android app on google app store