خشک جلد سے جلد چھٹکارا پانے کے آسان طریقے

خشک جلد سے جلد چھٹکارا پانے کے آسان طریقے فائل فوٹو خشک جلد سے جلد چھٹکارا پانے کے آسان طریقے

 

خشک جلد جلد کی ایک بہت عام حالت ہے جس کی خصوصیت جلد کی بیرونی تہہ، ایپیڈرمس میں مناسب پانی کی کمی سے ہوتی ہے۔ اگرچہ خشک جلد مردوں اور عورتوں دونوں کو یکساں طور پر متاثر کرتی ہے، مگر کچھ عملی اقدامات اور فطرتی ترکیبوں سے چہرے کی خشک جلد کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

زیادہ گرم پانی چہرے پر ڈالنے سے پرہیز اور سورج کی شعاعوں سے براہ راست بچنے کے ساتھ نیچے دی گئی ان ترکیبوں کے استعمال سے چہرے کی خشکی کو کنٹرول کرکے اس کی رونق کو بحال کیا جا سکتا ہے۔

چہرے کو اچھی طرح دھو کر یہ مرکب پونے گھنٹے تک چہرے پر لگائے رکھیں۔ چہرے کی جلد کو نرم رکھنے کے لیے ہفتے میں دو بار اس کو چہرے پر لگائیں۔

چنے کا پاؤڈر اورعرق گلاب کا مرکب
چنے کا پاؤڈر اور عرق گلاب کا مرکب چہرے کی رنگت کو نکھارنے میں معاون ہوتا ہے۔ چنے کے پاؤڈر کے دوچمچ میں ایک چمچ عرق گلاب ملالیں اس میں چند قطرے زیتون کے تیل کے شامل کرلیں۔ چہرے کو اچھی طرح دھونے کے بعد یہ مرکب بیس منٹ تک کے لیے چہرے پر لگائیں۔ یہ عمل تین دن تک مسلسل دوہرائیں۔

بکری کے مکھن کا مرکب
چہرے کی جلد خشک ہو جائے تو وہ حساس ہوجاتی ہے۔ اسے بہت زیادہ حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے، نرم اور رطوبت والی اشیا اس کے لیے مفید ہوتی ہیں۔
ایک کپ بکری کے مکھن میں تھوڑا سا گرم پانی شامل کرلیں، اس میں دو چمچ ایواکاڈو شامل کرلیں اور بیس قطرے عرق گلاب ملا لیں۔ اس مرکب کو کسی شیشے کی چیز میں محفوظ کر لیں اور روزانہ اسے چند منٹ کے لیے چہرے پر لگائیں۔

دودھ اور شہد کا مرکب
دیگر جلدوں کے مقابلے میں خشک جلد سے تازگی جلدی زائل ہوتی ہے۔ اس کی چمک کو دوبارہ حاصل کرنے میں مدد کے لیے ماہرین یہ مشورہ دیتے ہیں کہ ایک مرکب تیار کیا جائے جس میں دو کھانے کے چمچ مائع دودھ ، دو چمچ شہد اور چند قطرے لیموں کا رس شامل ہوں۔ اس مرکب کو اچھی طرح چہرہ دھونے کے بعد 10 منٹ تک لگائیں۔ یہ مرکب ضرورت پڑنے پر بار بار لگایا جا سکتا ہے۔

پودینے کے پتوں کا مرکب
تازہ پودینے کے پتے خشک جلد کی دیکھ بھال اور اس کی بحالی کے لیے بڑے موثر ہوتے ہیں۔ پودینے کے چند پتوں میں ایک چمچ شہد اور دو کھانے کے چمچ دہی شامل کریں، پھر ان چیزوں کو اچھی طرح سے ملا لیں۔ چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھونے کے بعد یہ مرکب پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں۔ ہفتے میں دو سے تین بار اس عمل کو دوہرایا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store