کمر کے دائمی درد سے کیسے نجات پا سکتے ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

کمر کے دائمی درد سے کیسے نجات پا سکتے ہیں؟ فائل فوٹو کمر کے دائمی درد سے کیسے نجات پا سکتے ہیں؟

کمر کے دائمی درد سے کیسے نجات پا سکتے ہیں؟ اس حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، دائمی درد دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا ہے اور کمر کے نچلے حصے میں درد 160 ممالک میں معذوری کی واحد اہم وجہ بنا ہوا ہے۔ زیادہ تر نفسیاتی علاج درد کو ختم کرنے کی بجائے صرف کم کرتے ہیں اور درد کی دوا صرف عارضی آرام فراہم کرتی ہے۔

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کمر کے دائمی درد کے شکار افراد اپنے دماغ کی نئے سرے سے تربیت کرتے ہوئے اس درد اور اس کے احساس سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

'' پین ری پروسسنگ تھیراپی‘‘ پی آر ٹی کا مطلب درد کو ری پروسیس کرنے کی ایک تھیراپی ہے، جس کے ذریعے دماغی خلیات کے ان راستوں کی نئے سرے سے تربیت کی جاتی ہے تاکہ وہ جسم سے دماغ کو ملنے والے درد کے سگنل غیر فعال بنا دیں۔ ماہرین اس کے لیے 'پین ایجوکیشن‘ کی اصطلاح بھی استعمال کرتے ہیں، جس کے بعد مریضوں کو اپنی جسمانی نقل وحرکت کے حوالے کسی قسم کا کوئی خوف نہیں رہتا۔ ہر ایک مریض کو ایک ٹیلی ہیلتھ سیشن اور چار ہفتوں پر محیط نفسیاتی علاج کے آٹھ سیشنز کی پیشکش کی جاتی ہے۔‘‘

اس مطالعے میں حصہ لینے کے قریب ایک ماہ بعد ڈینیل کو درد سے سوُ فیصد آزادی مل چُکی تھی۔ اُس کا کہنا ہے کہ اس علاج کو مکمل کیے اسے تین چار سال ہو چُکے ہیں اور اُسے اس اثناء میں کمر کے درد کی کوئی شکایت نہیں ہوئی۔ وہ کہتے ہیں،''میں نے علاج مکمل کیا اور میری زندگی بدل گئی ہے۔‘‘

میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز (UNSW) کے ماہر نفسیات اور پروفیسر جیمز میک اؤلے جو کمر کے نچلے حصے کے درد میں مہارت رکھتے ہیں، کہتے ہیں،''یہ واقعی اہم ہے کہ لوگ درد کا تجربہ کر سکیں۔ کچھ لوگ ٹھیک نہیں ہو ہاتے اور ان کے صحت مند ہونے کے باوجود ان کا درد جاری رہتا ہے۔ ان کی جسمانی چوٹ بہت پہلے ختم ہو چکی ہوتی ہے پھر بھی ان کا درد انہیں نگ کرتا رہتا ہے۔‘‘

 

 

install suchtv android app on google app store