کیا آپ جانتے ہیں وہ 5 کھانے جن سے گھٹنوں کا درد ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں وہ 5 کھانے جن سے گھٹنوں کا درد ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتا ہے؟ فائل فوٹو کیا آپ جانتے ہیں وہ 5 کھانے جن سے گھٹنوں کا درد ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتا ہے؟

آج کل ناصرف بڑی عمر کے بزرگ افراد کے لیے گھٹنوں کا درد عام ہے بلکہ نوجوان نسل میں بھی اس درد کی شکایت ہوتی ہے، یہ جسم کے سب سے خطرناک دردوں میں سے ایک ہے کیونکہ چلتے، پھرتے یہاں تک کہ لیٹتے ہوئے بھی آپ تکلیف محسوس کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ قدرت نے کچھ کھانوں میں قدرتی طور پر اس درد کو ختم کرنے کے خزانے پوشیدہ رکھے ہیں۔

گاجر:

اگر آپ اچھی بینائی حاصل کرنے کے خواہاں ہیں تو گاجروں کو کئی سالوں سے ماہرین کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے، تاہم، گاجر میں اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے۔

گھٹنوں کے درد کو دور کرنے کے لیے انہیں کھانا ایک پرانا چینی علاج ہے، یہ کارآمد ہے کیونکہ گاجر وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ دونوں صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

گاجروں کو پکا کر کھانا بہترین ہے، اور جن لوگوں کو یہ پکی ہوئی نہیں پسند، وہ کچی بھی کھا سکتے ہیں، روزانہ دو گاجریں کھانے سے گھٹنوں کے درد میں نمایاں کمی کے امکانات ہیں۔

ہلدی:

وہ افراد جو اپنے گھر میں پکے سالن میں ہلدی ڈالتے ہیں وہ بہترین کام کرتے ہیں کیونکہ ہلدی گھٹنوں کے درد کے لیے انتہائی مفید ہے۔

ہلدی میں کرکومین ہوتا ہے جسےصدیوں سے ادویات میں استعمال کیا جاتا رہا ہے، خاص طور پر جڑی بوٹیوں میں کیونکہ اس میں سوزش کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

ادرک:

ادرک ایک اور بہترین غذا ہے جسے آپ کھا سکتے ہیں یا اپنے دردناک گھٹنوں پر رگڑ سکتے ہیں۔

آپ جو بھی انتخاب کریں، آپ اس کے نتیجے سے خوش ہوں گے کیونکہ ادرک کا ذائقہ نہ صرف اچھا ہوتا ہے بلکہ اس کی خوشبو بھی بہت اچھی ہوتی ہے۔

ادرک میں ایک فعال جزو ہوتا ہے جسے جنجرول کہتے ہیں جو کہ ایک مضبوط اینٹی سوزش مادہ ہے۔

جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد سے متعلق تحقیق کے مطابق، جب ادرک کو گھٹنوں کے درد کی دوائیوں میں شامل کیا جاتا ہے، تو ان کا درد اس کے مقابلے میں اور بھی کم ہو جاتا ہے جب وہ صرف دوائی لیتے ہیں۔

آپ اسے ناصرف کھانوں بلکہ چائے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اخروٹ:

جب میوے کی بات آتی ہے تو اخروٹ سرفہرست ہوتے ہیں جن میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں ، اور یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوئے ہیں۔

اگر آپ گھٹنوں کے درد کو کم کرنا چاہتے ہیں تو اخروٹ بہترین غذا ہیں، اس حقیقت کے باوجود کہ اخروٹ میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں، انہیں باقاعدگی سے کھانے سے آپ کی جنک فوڈ کی خواہش کم ہوجاتی ہے۔

سرسوں کا تیل:

اگر آپ کوکنگ آئل کی جگہ سرسوں کے تیل میں کھانا پکائیں تو یہ ان افراد کے لیے بہترین ہے جو گھٹنوں کے شدید درد میں مبتلا ہیں۔

لیکن یہ کوشش کریں کہ سرسوں کا تیل کھانا والا ہی ہو۔

اس کے علاوہ آپ سرسوں کے عام تیل کو ناریل یا زیتون کے تیل کے ساتھ ملا کر گھٹنوں پر بھی لگا سکتے ہیں:

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

install suchtv android app on google app store