سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ فائل فوٹو

ملک بھر مین تباہ کن سیلاب کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ عالمی ادارہ صحت ٹیڈروس نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد کی زندگیاں اس وقت خطرے میں ہیں۔ سیلاب کے بعد پاکستان کو بیماریوں اور اموات کی صورت میں دوسری آفت کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے پاکستان میں صحت کے نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔ صحت کے مراکز سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔

سربراہ عالمی ادرہ صحت نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگ غیر محفوظ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ جس سے ہیضہ اور دیگر بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان کیلئے امداد کی نئی اپیل جاری کرے گا۔ ٹیدروس نے دنیا بھر کےعطیات دینے والوں سے زندگیاں بچانے کے لیے دل کھول کر امداد کی گزارش کی ہے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین نے سیلاب کے بعد ایک اور سانحے سے خبردار کردیا یے اور کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نا صرف وبائی امراض پھوٹ سکتے ہیں بلکہ ہیضہ، اسہال، گیسٹرو، ٹائیفائیڈ، ڈینگی، ملیریا، جلدی اور نفسیاتی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store