سوئنگ کے سلطاں وسیم اکرم اہلیہ کے ساتھ فلموں میں نام پیدا کرنے کو تیار

 سوئنگ کے سلطاں وسیم اکرم اہلیہ کے ساتھ فلموں میں نام پیدا کرنے کو تیار فائل فوٹو سوئنگ کے سلطاں وسیم اکرم اہلیہ کے ساتھ فلموں میں نام پیدا کرنے کو تیار

پاکستاں کرکٹ ٹیم کے سابق کپتاں وسیم اکرم اہلیہ کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لئے تیار۔

سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم جلد ہی کھیل اور فیشن شوز کے بعد فلمی کیریئر بھی شروع کریں گے،وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ اشتہاروں میں بھی ساتھ دکھائی دیتے ہیں

خبریں ہیں کہ شنیرا اکرم بھی فلم میں مختصر کردار میں دکھائی دیں گی اور ممکنہ طور پر ان کے شوہر وسیم اکرم بھی مختصر طور پر دکھائی دیں گے۔

 اس سے  پہلے خبریں تھیں کہ وسیم اکرم جلد ہی مصالحہ فلم میں معروف اداکار فواد خان اور فیصل قریشی سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ جلوے دکھاتے نظر آئیں گے اور بعد ازاں اس کی تصدیق بھی ہوگئی تھی۔

شنیرا اکرم نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے آنے والی مصالحہ فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی شوٹنگ کے دوران کس قدر پریشانیوں کا سامنا کیا۔

 

 اس کے ساتھ شنیرا اکرم نے  یہ بھی بتایا کہ انہیں فیصل قریشی اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے انتہائی اچھا لگا اور انہیں نئے تجربے کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔

انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انہیں فلم کی شوٹنگ کے سیٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ کراچی سمیت بیرون ملک بھی کی جائے گی اور خیال رہے کہ فلم کو رواں برس کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

 




subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store