میرا نے شوہر کا بیوی پرتشدد معمولی قرار دے دیا

بیوی کو چاہیے تھا کہ شوہر کی غلطی نظر انداز کر دیتی فائل فوٹو بیوی کو چاہیے تھا کہ شوہر کی غلطی نظر انداز کر دیتی

پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے محسن عباس حیدر کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوی کو چاہیے تھا کہ شوہر کی غلطی نظر انداز کر دیتی۔

نجی شو میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی محسن عباس حیدر کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور اس دوران اداکار کا رویہ بہت دوستانہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ محسن عباس باصلاحیت اداکار اور اچھے انسان ہیں، انسانوں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، فاطمہ سہیل کو چاہیے تھا کہ شوہر کی غلطیوں کو نظر انداز کرتی۔ شو کی میزبان نے کہا کہ اگر غلطیاں ہوتی ہیں تو مان لینی چاہیں اور معافی مانگنی چاہییں۔

خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ فاطمہ سہیل نے دو ماہ قبل الزام لگایا تھا کہ محسن انہیں کئی برسوں سے تشدد کا نشانہ بناتے آرہے ہیں، یہاں تک کہ محسن نے انہیں اس وقت بدترین جسمانی اورذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ حاملہ تھیں۔ علاوہ ازیں فاطمہ نے اپنے شوہر کو بے وفا قرار دیتے ہوئے ان کے اور ماڈل نازش جہانگیر کے درمیان ناجائز تعلقات کا بھی الزام لگایا۔

install suchtv android app on google app store