حیرت انگیز خبر، تین آنکھوں والا سانپ

آسٹریلیا میں  تین آنکھوں والا سانپ دریافت ہوا ہے فائل فوٹو آسٹریلیا میں تین آنکھوں والا سانپ دریافت ہوا ہے

آسٹریلیا میں دنیا بھر کے نایاب ترین سانپ پائے جاتے ہیں لیکن حال ہی میں تین آنکھوں والا سانپ دریافت ہوا جس کی خبروں نے دنیا بھر میں جگہ بنائی ہے۔

آسٹریلیا کے شمال میں ہمپٹی ڈُو نامی ایک علاقہ ہے جہاں مشہور کارپیٹ پائتھن ملا ہے جسے دیکھ کر پہلے خیال کیا گیا کہ شاید یہ دو سروں والا سانپ ہے جس کی تصدیق کے لیے سانپ کا ایکس رے لیا گیا۔
ایکسرے سے معلوم ہوا کہ سانپ کے دو سر بن رہے تھے جو کسی مرحلے پر باہم پیوست ہوگئے اور اس کے بعد سر کے عین درمیان تیسری آنکھ اگ آئی ۔ ناردرن ٹیریٹری پارکس اینڈ وائلڈ لائف نے اپنی فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ اس کی تیسری آنکھ عین اس وقت بن گئی تھی جب سانپ انڈے میں جنین (ایمبریو) کے مرحلے پر تھا۔

 یہ کسی ماحولیاتی وجہ سے نہیں بلکہ قدرتی طور پر ہوا ہے اور سانپوں میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔

مارچ میں دریافت ہونے والا یہ سانپ چند ہفتوں بعد ہی عہدِ طفولیت میں مرچکا ہے۔ سانپوں کے ماہرین کے مطابق اس کیفیت میں وہ کھانے سے معذور تھا جسے مشکل سے کھلایا پلایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

install suchtv android app on google app store