ایمان علی شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی فائل فوٹو نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی

نامور پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔

سال 2018 شوبزاسٹارز کی شادیوں کے حوالے سے کافی مقبول رہا، گزشتہ برس پاکستان اوربھارت کے کئی نامور اداکار شادی کے بندھن میں بندھے اوراب سال 2019 کی ابتدا میں پاکستان کی خوبرو ماڈل اوراداکارہ ایمان علی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

ایمان علی کی شادی کی اطلاع نامور پاکستانی ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ یس وائے) نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔

ویڈیومیں حسن شہریار ایمان علی کے گھر میں نظر آرہے ہیں جہاں ڈھولکی کی تیاریاں چل رہی تھیں۔

ایمان علی کی شادی کی خبر دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ایمان کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دئیے گئے۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی ایمان علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بابر بھٹی نامی شخص کے ساتھ اپنی سیلفی شیئرکی اوراس کے ساتھ لکھا ’’یہی ہے وہ‘‘ تاہم ایمان علی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ وہ بابر بھٹی سے ہی شادی کررہی ہیں یا وہ صرف ان کے دوست ہیں۔

واضح رہے کہ 38 سالہ ایمان علی کا شمار نا صرف پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب ماڈلز میں ہوتا ہے بلکہ وہ ’’خدا کے لیے‘‘، ’’بول‘‘ اور’’ماہ میر‘‘جیسی کامیاب فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store