سعودی شاہی خاندان اب ہالی ووڈ میں سرمایہ کاری کریگا

سعودی شاہی خاندان اب ہالی ووڈ میں سرمایہ کاری کریگا فائل فوٹو سعودی شاہی خاندان اب ہالی ووڈ میں سرمایہ کاری کریگا

سعودی شاہی خاندان نے بڑے پیمانے پر تیل میں سرمایہ کاری کے بعد مغربی فلمی دنیا میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے امریکا میں فلم سازی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ سعودی عرب نے ہالی ووڈ میں وارنر میوزک گروپ میں 500 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ایجنسی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مذکورہ کمپنی میں 5.7 فیصد شیئرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، جب کہ 500 ملین ڈالرز کی اس سرمایہ کاری کو اکتوبر 2018ء میں واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خشوقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کی جانب سے ہالی ووڈ میں پہلی سرمایہ کاری قرار دیا جا رہا ہے۔

ایجنسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں سعودی حکام اس سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے۔ وارنر میوزک گروپ کو اس وقت سی ای او مائیکل ریپیو چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے انگلش فٹ بال کلب نیو کاسل کو خریدنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جس پر مقتول صحافی جمال خشوفجی کی اہلیہ نے شدید احتجاج اور برطانوی حکومت کو اس ڈیل کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store